نوٹوں کی منسوخی کی پالیسی پر وزیراعظم نریندر مودی پر اپنے حملے تیز تر
کرتے ہوئے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے آج عوام پر زور دیا کہ وہ
پرانے نوٹ بدلنے کے بجائے وزیراعظم کو بدلیں۔وزیراعلی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ نہیں
پی ایم بدلو عام آدمی
پارٹی کے کنوینر نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے نتیجہ میں ای کامرس ویب سائٹ پے ٹی ایم کا جس کے اشتہار میں وزیراعظم نظر آرہے ہیں، کاروبار بڑھ
گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں کہ اس بزنس سائٹ کے ساتھ ان کا کیا تعلق ہے۔